دنیاکےسب سےبڑےتھری ڈی پرنٹر کی مددسےفوجی بیرک کی تعمیر

الینوئے :امریکا میںدنیا کے سب سے بڑے تھری ڈی پرنٹر کی مدد سے فوجی بیرک بنائی گئی ہے،
یہ بیرک امریکی ریاست الینو ئے میں ایم سی ایس سی نے عسکری انجینئر کی مدد سے بنائی ہے،اس بڑے تھری ڈی پرنٹر کے نلکی نما پائپ سے سیمنٹ خارج ہوتا ہے اور متحرک پلیٹ فارم سے ہموار انداز میں دیواریں بنائی جاتی ہیں تاہم کھڑکیاں اور چھت فوجی انجینئرز کو خود بنانا پڑیں گی۔
ا س کی دلچسپ بات یہ ہے کہ اگر لکڑی سے یہ بیرک بنائی جائے تو اس کے لیے 10 فوجیوں کو مسلسل پانچ دن تک کام کرنا پڑتا ہے۔
اس طرح کم افرادی قوت کے ساتھ مؤثر انداز میں بیرک، مکانات اور دفاتر تعمیر کیے جاسکتے ہیں۔

فوجی بیرک کے علاوہ تھری ڈی پرنٹر قدرتی آفات اور حادثات کی صورت میں فوری طور پر کم خرچ مکانات کی تعمیر میں استعمال کیے جاسکتے ہیں۔