وزیراعظم ہائوس میں نیلامی کیلئےپیش102گاڑیوں میں سے62نیلام کردی گئیں

اسلام آباد:وزیر اعظم ہاؤس میں نیلامی کیلئے پیش کی گئی گاڑیوں کی بولی کا عمل مکمل ہوگیا ،نیلامی کیلئے پیش کی گئی 102 گاڑیوں میں سے 62 گاڑیاں نیلام کردی گئیں۔

ذرائع کے مطابق 62 گاڑیاں 18 کروڑ روپے میں نیلام ہوئیں۔

دو بم پروف گاڑیاں بھی نیلام نہ ہو سکیں جبکہ 27 لگژری اور بلٹ پروف گاڑیوں میں سے صرف 7کی نیلامی ہوئی ۔
خیال رہے کہ مجموعی طور پر وزیراعظم ہاؤس کے لیے کابینہ ڈویژن کے پاس 200 سے زائد گاڑیاں ہیں، جن میں سے 102 گاڑیاں پہلے مرحلے میں اور باقی آئندہ نیلام کی جائیں گی۔
نیلام کی جانے والی کئی گاڑیاں وزیراعظم کے پروٹوکول جبکہ کئی غیر ملکی مہمانوں کے پروٹوکول کی ہیں۔