ایشیا کپ:بھارت اور ہانگ کانگ کے درمیان مقابلہ جاری ہے

دبئی: ایشیا کپ ٹورنامنٹ کے چوتھے میچ میں بھارت اور ہانگ کانگ کےدرمیان مقابلہ جاری ہے،
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہانگ کانگ کے کپتان آنشی رتھ نے ٹاس جیت کر پہلے بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

جس کے بعدبھارتی ٹیم کی جانب سے اوپنگ کیلئے کپتان روہت شرما اور شیکر دھاون آئے اوردونوں بلے بازوں کی جانب سے جارحانہ انداز اپنایا گیا ہے۔
روہت شرما کی قیادت میں بھارتی ٹیم شیکر دھاون، امباتی ریدو، دنیش کارتھک، کیدر جادیو، مہندرا سنگھ دھونی، بھونیشور کمار، شردل ٹھاکر، خلیل احمد، یزوندرا چاہل اور کلدیپ یادیو پر مشتمل ہے۔