چین کاامریکی مصنوعات پر نیا ٹیکس عائدکرنے کا اعلان

 

بیجنگ : چین نے جوابی اقدام کے طور پر امریکہ کی 60ارب ڈالر مالیت کی مصنوعات پر نیا ٹیکس عائدکرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 24ستمبر سے 60 ارب امریکی ڈالر مالیت کی امریکی مصنوعات پر 5تا 10 فیصد اضافی ٹیرف لگایا جائےگا۔

چینی میڈیا کے مطابق امریکی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ2کھرب ڈالر مالیت کی چینی مصنوعات پر اضافی ٹیرف لگانے کا عمل شروع ہو گیا ہے اور یکم جنوری 2019 کو ٹیرف کی شرح 25فیصد تک بڑھا دی جا ئیگی ۔امریکی حکومت کی تجارتی تحفظ پسند کارروائی کے جواب میں چینی حکومت نے بھی اعلان کیا کہ24 ستمبر سے 60 ارب امریکی ڈالر مالیت کی امریکی مصنوعات پر5 تا 10 فیصد اضافی ٹیرف لگایا جائےگا۔اگر امریکی حکومت نے اضافی ٹیرف کی شرح میں مزید اضافہ کیا تو چین جوابی اقدامات اختیار کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔