وزیر ریلوےشیخ رشید کا بھارت کو کرارا جواب

 

اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوےشیخ رشید نے بھارتی آرمی چیف کی دھمکی کا کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگرپاکستان پر حملہ ہوا تو بھارت میں نہ گھاس اگے گی اور نہ ہی چڑیاں چہیکیں گی اور نہ ہی مندر میں گھنٹیاں بجیں گی۔تفصیلات کے مطابق بھارتی آرمی چیف کی جانب سے دی گئی گیدڑ بھبکی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہم اچھے ہمسایوں کی طرح رہنا چاہتے ہیں اور برابری کے تعلقات چاہتے ہیں۔ پاکستان اللہ کے نام پر بنا ہے اور یہ قائم رہے گا ۔

انہوں نےمزید کہا شاید بھارت یہ نہیںجانتا کہ پاکستان میں ایک نسل تیار ہے جو اپنی جان ہتھیلی پر رکھتے ہوئے پاکستان کے دفاع کے لیے حاضر ہے۔ پاکستان اب پرانا پاکستان نہیں اور یہاں ایک مقبول حکومت ہے کہ جو دشمن کو جواب دینا چاہتا ہے۔ بھارت کو پاکستان کی طاقت سے پریشانی ہے اور پاکستان ایک نئے بلاک میں شامل ہونے جارہا ہے۔اس موقع پر انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کے ایک ایسے کونے میں موجود ہے جہاں اسے چھیڑا گیا تو دنیا میں بھونچال ہوجائے گا۔