پنجاب اورکےپی کےمیں یکساں بلدیاتی نظام پراتفاق ہوگیا

لاہور: صوبہ پنجاب اور خیبر پختونوا میں یکساں بلدیاتی نظام پر اتفاق ہوگیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ دونوں صوبے میئر اور ڈسٹرکٹ چیئرمین کا انتخاب جماعتی بنیادوں پر کرانے، ویلیج کونسل اور ہمسایہ کونسل کا انتخاب غیرجماعتی بنیاد پر کرانے پر رضامند ہیں،

دونوں صوبوں کا میئر اور ڈسٹرکٹ کونسل کا انتخاب براہ راست کرانے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے درمیان صرف ایک معاملے پر اختلاف ہے۔

خیبر پختونخوا دیہی سطح پر ڈسٹرکٹ کونسل، یونین کونسل اور ویلیج کونسل کا نظام چاہتا ہے لیکن پنجاب کی صوبائی حکومت دیہی سطح پر ڈسٹرکٹ کونسل اور ویلیج کونسل کا نظام لانے کی خواہش مند ہے۔