مصدق ملک نےنئی حکومت کے بجٹ کو غریب دشمن بجٹ قرار دے دیا

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور ترجمان سابق وزیراعظم مصدق ملک نے حکومت پاکستان کے بجٹ کو غریب دشمن بجٹ قرار دیتےہوئے کہاکہ حکومت کی جانب سےپیش کردہ بجٹ ’’رو غریب روـ‘‘ بجٹ ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما مصدق ملک نے کہاکہ کیانئے پاکستان کانیا بجٹ غریب آدمی کےلئے ہے؟،نئے پاکستان کے بجٹ میں لگائے گئے ٹیکس غریب آدمی کیسے دے گا؟۔
بجٹ کی وجہ سے بجلی،گیس کی قیمت میں اضافے سے ہر چیزکی قیمت میں اضافہ ہوگا، یہ بجٹ ہے روغریب رو، بجٹ ان کے لیے ہے جو ٹیکس نہ دیں، نیا پاکستان تو بہت پرانا پاکستان نکلا، نئے پاکستان والے کہتے ہیں اتنا ٹیکس ڈالو کہ سب کی کمر ٹوٹ جائے،جو ٹیکس نہیں دیتے وہ مزے کریں۔