محکمہ کسٹم کانجی فیکٹری پر چھاپہ کروڑوں روپےمالیت کی گاڑیاں برآمد

راولپنڈی:محکمہ کسٹم نے روات کےعلاقے میں نجی فیکٹری پر چھاپہ مار کر 25 کروڑ روپے مالیت کی گاڑیاں برآمدکر لیں۔

کسٹم حکام کے مطابق برآمد کی گئی گاڑیوں پرقطر کے سفارت خانے کی نمبر پلیٹیں لگی ہیں لیکن قطری سفارتخانہ اورفیکٹری مالک گاڑیوں کی درآمدیاملکیت کاثبوت پیش نہ کرسکے۔

کسٹم حکام کے مطابق برآمد کی گئی گاڑیوں کو اسلام آباد کسٹم ہاؤس منتقل کیا جا رہا ہے اور ضبط کرنےکی کارروائی جاری ہے۔
دوسری جانب قطرکے سفیر نےکہاکہ ان گاڑیوں کا تعلق قطری حکمران خاندان کے شیخ سے ہے اور یہ گاڑیاں پاکستان میں پاکستان کے قانون کے مطابق داخل ہوئیں۔