ایشیا کپ فائنل:بنگلادیش کےہدف کے تعاقب میں بھارت کی بیٹنگ جاری

 دبئی: ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت اور بنگلادیش کے درمیان مقابلہ ہورہاہے، بھارت نے پہلے ٹاس جیت کر بنگلادیش کو بیٹنگ کی دعوت دی تو بنگالی کھلاڑیوں نے بھارت کو جیت کیلئے 223 رنز کاہدف دیا۔ تاہم اب بنگلادیش کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کی بیٹنگ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق بنگلا دیش کی جانب سے لٹن داس اور مہدی حسن میراز نے اننگز کا آغاز کیا،پہلی وکٹ کی صورت میں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے مہدی حسن مرزا جنہوں نے 59بالوں پر 32رنز بنائے ۔دوسرے قمر القیس صرف دو ہی رن بنا کر آئوٹ ہوگئے جس کے بعد مشفق الرحیم کو جادیو نے بمراہ کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ انہوں نے 5رنز بنائے تھے، محمد متھن2رنز کے انفرادی اسکور پر رن آؤٹ ہوئے تھے،متھن کے بعد محمود اللہ کریز پر آئے تاہم اس دوران لٹن داس سنچری بنانے میں کامیاب ہوگئے،ادھر محمود اللہ بھی زیادہ اسکور نہ کرسکے اور 4 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، اوپننگ کرنے کے لئے سب سے پہلے آنے والے کھلاڑی لٹن داس چھٹی وکٹ کے روپ میں سب سے زیادہ رنز بناکر آؤٹ ہوئے، انہوں نے 117بالز پر 121رنز بنائے ،مشرفی مرتضیٰ نے 7رنز بنائے تھے کہ انہیں کلدیب یادو نے دھونی کے ہاتھوں کیچ کرادیا۔ نجم الحسن 7رنز پر رن آؤٹ ہوئے ،بھارت نے بنگلا دیش کے خلاف چھ بالرز کو استعمال کیا ۔ ان میں کلدیب یادو نے تین ، جادیو نے دو اور چہل و جادیو نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔