ایف بی آر کا بڑے ٹیکس نادہندگان کیخلاف کارروائی کااعلان

اسلام آباد: ایف بی آر نے بڑے ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائی شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سےایک اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق پہلے مرحلے میں 3 ہزار سی سی سے بڑی گاڑیاں خریدنے جبکہ دوسرے مرحلے میں 1800 سی سی سے بڑی گاڑیاں خریدنے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی اس کے علاوہ 2کروڑ سے زائدمالیت کی جائیداد خریدنے اور ٹیکس ریٹرن نہ دینے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔
ایف بی آر اعلامیے کے مطابق ایسے افراد جنہوں نے بڑی جائدادیں خریدیں اور ان پر کرایہ وصول کیاوہ بھی قابل گرفت ہیںایسےلوگوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔