وزیر اطلاعات فواد چوہدری اورامریکی ناظم الامور پال جونز کی ملاقات

اسلام آباد:امریکی ناظم الامور پال جونز اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے درمیان ملاقات ہوئی، ملاقات میںفواد چوہدری نے دوطرفہ ثقافتی تعلقات اورفلم کے شعبے میں تعاون کے فروغ پرزوردیااورکہاکہ پاکستان امریکا سے فلم اورسنیما صنعت کی بحالی کیلئے تعاون کا خواہاں ہے۔
ہم پاکستان میں سنیما کی تعداد 127سے 1000تک بڑھانا چاہتے ہیں،سنیما صنعت کے فروغ سے 20ہزارافراد کو روزگار کے مواقع میسر آئینگے۔
فواد چوہدری نے کہاکہ پاکستان ایک جدید جمہوری ریاست ہے ،میڈیا اور عدلیہ مکمل آزاد ہیں،تمام ادارے مکمل ہم آہنگی کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔
امریکی ناظم الامور پول جونز نے پاکستانی حکومت کی طرف سے دوطرفہ تعلقات میں بہتری کی خواہش کا خیرمقدم کیا جبکہ پول جونز نے وفاقی وزیراطلاعات کے دوطرفہ ثقافتی تعلقات کے حوالے سے خیالات کو بھی سراہا