پنجاب میں سینیٹ کی خالی نشست پرووٹنگ

لاہور: پنجاب میں سینیٹ کی خالی نشست پر مسلم لیگ (ن) کے خواجہ احمد حسان اور تحریک انصاف کے ڈاکٹر شہزاد وسیم کے درمیان انتخاب آج ہو رہا ہے۔
پنجاب اسمبلی کے ایوان کو پولنگ اسٹیشن کا درجہ دیا گیا ہے اور صبح 9 بجے سے شروع ہونے والی پولنگ کا عمل شام 4 بجے تک جاری رہے گا۔
سینیٹ کی ایک نشست کے لیے پنجاب اسمبلی کے 358 ارکان ووٹ ڈالیں گے، تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) کے اتحاد کو 185 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کو 162 میں سے 159 ارکان کے ووٹ ملنے کا امکان ہے، پیپلز پارٹی کے 7 ارکان نے بھی (ن) لیگ کی حمایت کا اعلان کر رکھا ہے۔
یاد رہے کہ سینیٹ کی نشست چوہدری غلام سرور کے گورنر بننے پر خالی ہوئی تھی۔