وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے مزید گرفتاریوں کا عندیہ دے دیا

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نےصدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد مزید بڑی گرفتاریوں کا عندیہ دے دیا۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی گرفتاری پر رد عمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ احتساب کا عمل مزید آگے بڑھےگا، کرپشن کےخلاف حکومت کی زیروٹالرنس پالیسی ہے، انہوں نے کہاکہ یہ شہباز شریف کی تو پہلی گرفتاری ہوئی ہے، ابھی مزید بڑی گرفتاریاں ہونے والی ہیں۔