ایف بی آر نے شہبازشریف کا ریکارڈنیب کو فراہم کردیا

لاہور:فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر )نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کاریکارڈنیب کوفراہم کردیا۔
ذرائع کے مطابق آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی فراڈ کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں نیب نے ایف بی آر سے شہباز شریف کی مکمل جائیداد اور ٹیکس ادائیگیوں کا ریکارڈ مانگا۔
ایف بی آر نے اسٹیٹ بینک اور دیگر اداروں کی معاونت سے 1997 سے2018 تک تمام اکاؤنٹس اور جائیداد کا ریکارڈ نیب کے حوالے کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق میاں شہباز شریف کی ظاہر کردہ جائیدادوں، بینک اکاؤنٹس، زیر استعمال گاڑیوں کا ریکارڈ ملنے کے بعد نیب نے جانچ پڑتال شروع کر دی ہے۔ اگر میاں شہباز شریف کی ظاہر کردہ تفصیلات میں کوئی تبدیلی ہوئی تو پھر اس حوالے سے بھی نیب ان سے تفتیش کرے گا۔