بلوچستان میں ایف سی کا آپریشن، بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

کوئٹہ: ایف سی بلوچستان نےقمبرانی روڈ پر آپریشن کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ اور بارود برآمد کرلیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایف سی بلوچستان نے کوئٹہ کے علاقہ قمبرانی روڈ پر خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جس کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا، آپریشن کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد دہشت گردی کی کارروائی میں استعمال کیا جانا تھا تاہم ایف سی نے بروقت کارروائی کرکے دہشت گردی کی سازش کو ناکام بنادیا۔