ایف آئی اے نے انور مجید کے بیٹے نمر مجید کو رہا کردیا

وفاقی تحقیقاتی ادارےنے انورمجیدکےبیٹے اور اومنی گروپ کے ڈائریکٹر نمرمجیدکورہاکردیا۔
نمر مجید کو گزشتہ روز سپریم کورٹ رجسٹری سے ایف آئی اے نے گرفتار کیا تھا۔
ایف آئی اےحکام کے مطابق نمر مجید کو عدالتی احکامات پر رہا کیا گیا، ان کو صرف پوچھ گچھ کیلئے حراست میں لیا گیا تھا۔
عدالت نے نمر مجید کو منگل تک پیش ہونے کی مہلت دی ہے۔
واضح رہےکہ ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں انور مجید کے بیٹے عبدالغنی مجید کو پہلے ہی گرفتار کیا اور وہ ان دنوں عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں جب کہ نمر مجید بھی منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت پر ہیں اور ان کے اہلخانہ نے سپریم کورٹ سے مہلت طلب کی تھی۔