وزیراعظم کا بے گھرافراد کیلئے خیمے اورخوراک کی فراہمی کا حکم

لاہور: وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں بے گھر افراد کیلئے خیمے لگانے اورخوراک کی فراہمی کا حکم دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو کہا ہے کہ فٹ پاتھ پر سونے والوں کوٹینٹ اور کھانا فراہم کریں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ان افراد کو شیلٹرہوم کی تعمیر تک کھانا اور ٹینٹ فراہم کیاجائے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پشاور اور کراچی میں شیلٹر ہوم کے مقامات کا انتخاب کیا جارہاہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بے گھر افراد کے لیے لاہور میں شیلٹر ہوم کا افتتاح کیا ہے۔