نیب ملک کو کرپشن سے پاک بنانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، چیئرمین نیب

اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ نیب ملک کو کرپشن سے پاک بنانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، کرپشن فری پاکستان کے لیے کوشاں ہے، نیب کی کسی سیاسی جماعت کے لئے ہمدردیاں نہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں نیب کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ملک کو کرپشن سے پاک بنانے کے اقدامات پر غور کیا گیا۔
چیئرمین نیب نے کہا نیب ملک کوکرپشن سےپاک بنانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، نیب کرپشن فری پاکستان کےلیےکوشاں ہے، انسداد کرپشن کیلئے شروع کی گئی مہم بھی کامیابی سے جاری ہے۔
جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ ملک کوکرپشن سے پاک کرنا نیب کی اولین ذمےداری ہے ، احتساب سب کاکی پالیسی پر عمل پیرا ہیں ، مختلف عالمی اداروں نےبھی نیب کی کارکردگی کو سراہا۔
انھوں نے مزید کہا نیب کی کسی سیاسی جماعت کیلئے ہمدردیاں نہیں ، نیب کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں کر رہا۔