مسقط میں پاکستانی سفارتخانے کا سابق ملازم افسران کیخلاف عدالت پہنچ گیا

مسقط میں پاکستانی سفارتخانے کے سابق ملازم نے چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقن نثارسے انصاف کی اپیل کر دی۔
درخواست گزار ذولفقار احمد مختارنے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ مسقط میں پاکستانی سفارتخانے میں نوکری سے نکال دیا گیا ہوں سفارتخانے کے افسران نے بغیرکسی وجہ کے مجھے نوکری سے فارغ کیا۔
درخواست گزار نے کہا کہ مسقط کی مقامی عدالت نے میرے حق میں فیصلہ دیدیا،سفارتخانے کے افسران نے عدالتی فیصلہ ماننے سے انکار کر دیا ، عدالتی فیصلے کے باوجود مجھے نوکری پر بحال نہیں کیا گیا۔

ذولفقار احمد مختار نے کہا کہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سے اپیل ہے میری شکایت کا نوٹس لیں،سفارتخانے کے غیر مناسب رویے کے باعث میرے بچوں کی تعلیم اثر انداز ہو رہی ہے، چیف جسٹس مجھے میرا حق دلوانے میں اپنا کردار ادا کریں، چیف جسٹس سفارتخانے کو میرے واجبات ادا کرنے کا حکم صادر فرمائیں۔