چاند پر گئی چین کی خلائی گاڑی خرگوش بن گئی

بیجنگ:چین نے نئی چاند گاڑی کانام یوٹیو2رکھا ہے، چین کے خلائی تحقیق کے ادارے نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن نے گذشتہ دن اعلان کیا کہ اس نے نئی چاند گاڑی کانام یوٹیو2یعنی خرگوش رکھاہے۔
چین کے خلائی تحقیق کے ادارے نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن کے مطابق انہوں نےچین کےایک مخصوص کردار چنگی سے متاثرہوکر چار مرتبہ تحقیق کے بعد اس خلائی گاڑی کے نئے نام کا اعلان کیا ہے۔چائنیز روایات کے مطابق یوٹو چین کے ایک معروف روایتی کردار چنگی کا پالتو خرگوش ہے
گذشتہ سال اگست میں چین نے خلائی گاڑی کے نام کیلئے دنیا بھر میں سروے کیاتھاجس میں5اگست تک 43ہزارکے قریب ناموں بھجوائے گئے تھےجن میںسے تین ہزار دوسو کاانتخاب کمیٹی کےسامنے پیش کرنے کیلئےکیا گیا تھا۔