صادق آباد میں گیس پائپ لائن پھٹنے کے بعد شعلے بلند ہو رہےہیں
صادق آباد میں گیس پائپ لائن پھٹنے کے بعد شعلے بلند ہو رہےہیں

صادق آباد میں گیس پائپ لائن اڑا دی گئی- سپلائی معطل-فصلیں جل گئیں

بھونگ سے صادق آباد جانے والی سوئی گیس کی مین لائن دھماکے سے اڑا دی گئی،جس کے نتیجے میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس نے تیزی سے آس پاس کے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور فصلوں کو نقصان پہنچا۔سوئی ناردن کی ٹیموں نے بروقت پہنچ کر ہنگامی صورتحال پر قابو پایا،جس سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ترجمان سوئی گیس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق صادق آباد کے قریب 36 انچ گیس پائپ لائن پھٹ گی،جس کے بعد سوئی ناردن کی ٹیمیں بروقت موقع پر پہنچیں اوراس ہنگامی صورتحال پر قابو پا یا۔

رسیکیو کی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں
رسیکیو کی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں

انہوں نے کہا مزیدکہ صادق آباد کے قریب سوئی ناردرن گیس کی 36 انچ موٹی ٹرانسمیشن لائن کو شرپسندوں نے شدید نقصان پہنچایا، گزشتہ رات 3 بجے کے قریب رپیٹر اسٹیشن کے ڈاؤن اسٹریم پر پائپ لائن کو نقصان پہنچنے کے باعث دھماکہ ہوا، صوبہ پنجاب میں صنعتوں، فرٹیلائزر اور پاور سیکٹر کو گیس کی سپلائی معطل کر دی گئی، آج رات تک تمام مرمتی و بحالی کا کام مکمل کر لیا جا ئے گا۔
اس سے قبل وزیر توانائی عمر ایوب نے اپنے بیان میں کہا کہ گیس سپلائی معطل ہونے سے بجلی کی پیداوار متاثر ہوگئی اور صارفین کو لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرنا پڑا جس پر عوام سے معذرت خواہ ہیں، تاہم متبادل ذرائع سے بجلی کی کمی پوری کی جائے گی۔ آگ بجھنے کے بعد گیس پائپ لائن کی بحالی کا کام شروع کردیا گیا ہے۔