پاکستان 27 میں 26 پوائنٹس پر عمل درآمد کر چکا ہے،فائل فوٹو
 پاکستان 27 میں 26 پوائنٹس پر عمل درآمد کر چکا ہے،فائل فوٹو

دہشتگردوں کی مالی معاونت روک دی۔پاکستان نےایف اے ٹی ایف کو آگاہ کر دیا

سڈنی:پاکستان نے عمل درآمد رپورٹ ایف اے ٹی ایف اجلاس میں پیش کردی جس میں منی لانڈرنگ اوردہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کےاقدامات سےاجلا س کوآگاہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کی قراردادوں 1267اور 1373پرعمل درآمد رپورٹ اجلاس میں پیش کی گئی،ان قراردادوں میں دہشتگردوں کی مالی معاونت،منی لانڈرنگ روکنےکے اقدامات کیلیے کہا گیا۔

آئندہ ماہ پیرس میں ایف اے ٹی ایف اجلاس میں رپورٹ کا مزید جائزہ بھی لیا جائےگا۔

ذرائع کے مطابق مئی میں ہونیوالے ایف اے ٹی ایف اجلاس میں ستمبر کےاجلا س کیلیےسفارشات کوحتمی شکل دی جائےگی۔

ذرائع کے مطابق مئی کےمہینے میں ایف اے ٹی ایف کا ایک اوراجلاس سری لنکا یا سڈنی میں ہوگا۔مئی کےاجلاس تک پاکستان کو مزید 26نکات پرعمل درآمد کا کہا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نئی حکومت نےایسےتمام اقدامات اٹھائےجن کا ایف اےٹی ایف تقاضا کرتارہا،ایف اے ٹی ایف نے پہلی مرتبہ پاکستان کی عمل درآمد اقدامات پراظہار اطمینان کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکام کے مطابق بینکنگ نظام کربہتر کیا اورمزید بہتری بھی لا رہے ہیں۔

وا ضع رہے کہ ایف اے ٹی ایف نے جون 2017میں پاکستان کا نام گرےلسٹ میں ڈالا تھا۔