چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار( فائل فوٹو)
چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار( فائل فوٹو)

چیف جسٹس ثاقب نثارکے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس 17 جنوری کوہو گا

اسلام آباد:چیف جسٹس سپریم کورٹ ثاقب نثارکے چیف جسٹس کے عہدے سے ریٹائرہونے پرفل کورٹ ریفرنس 17 جنوری دن 11.30 بجے سپریم کورٹ کے کمرہ نمبرایک میں ہوگا۔

ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق فل کورٹ ریفرنس سے اٹارنی جنرل پاکستان،پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین،سپریم کورٹ بار کے صدر اور جسٹس آصف سعید کھوسہ خطاب کریں گے،ترجمان کا کہنا ہے کہ فل کورٹ ریفرنس سے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار بھی خطاب کریں گے۔

واضع رہے کہ چیف جسٹس ثاقب نثار17 جنوری کواپنے عہدے سے ریٹائرہوجائیں گے جبکہ نئے چیف جستس آسف سعید کھوسہ18جنوری کوعہدے کا حلف لیں گے۔