سانگھڑ: سگی ماں کے قتل میں بیٹے کو عمر قید ، 10لاکھ روپے معاوضے کا حکم

شواہد مٹانے پرمجرم کو 3 سال قید و 50 ہزار جرمانہ کی سزا بھی سنائی گئی

November 24, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

 

سانگھڑ: سانگھڑ کی سیشن ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ نے اپنی ماں کے قتل کیس میں ملزم عبدالرحمٰن لغاری کو عمر قید بامشقت کی سزا سنا دی۔

فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج محمد اسلم چانڈیو نے سیشن کیس نمبر 34 آف 2026 میں فیصلہ سنایا۔ مقدمہ تھانہ سنجھورو میں ایف آئی آر نمبر 142 آف 2025 کے تحت درج تھا۔

عدالت نے ملزم کو قتل کے جرم میں عمر قید بامشقت، شواہد مٹانے پر 3 سال قید و 50 ہزار جرمانہ اور مقتولہ کے ورثا کو 10 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا۔ مجرم کو سینٹرل جیل حیدرآباد منتقل کرنے کے لیے کنوکشن وارنٹ جاری کر دیا گیا۔