کراچی میں ایک اسکول وین(فائل فوٹو)

اسکول وین ڈرائیورز نے ہڑتال ختم کردی

کراچی:اسکول وین ڈرائیورزایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کردی۔

اسکول وین مالکان نے آج کراچی پریس کلب اورلکی اسٹار صدر میں احتجاج  کرتےہوئے کہا کہ ٹریفک پولیس ڈرائیورز کو ہراساں اور پکڑ دھکڑ کررہی ہے،مہنگائی کے دورمیں گاڑیاں پیٹرول پرنہیں چلاسکتے،فٰصلے پر نظر ثانی کی جائے۔

جمعرات کے روزوین مالکان نے صبح کے وقت بچوں کو اسکول نہیں پہنچایا گیاجس کے باعث والدین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، وین مالکان کی ہڑتال کے باعث کئی اسکولوں میں طلبا کی حاضری کم رہی۔