تحقیقات میں 141 پائلٹس کے لائسنسز کو جعلی قرار دے دیا گیا۔فائل فوٹو
تحقیقات میں 141 پائلٹس کے لائسنسز کو جعلی قرار دے دیا گیا۔فائل فوٹو

کراچی ایئر پورٹ پرمسافروں کا جہاز کے اندراحتجاج

کراچی:لاہور سے کراچی آنیوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے305کےمسافروں کوایک گھنٹہ ہونے کے باوجود طیارے سےاتارانہیں گیا جس پرمسافروں نے مسافروں نے احتجاج شروع کر دیا۔

ذرائع کے مطابق ایک گھنٹےکے بعد مسافروں کوسیڑھی کےذریعےطیارے سے اتاراگیا، تاخیر کی وجہ دروازے کا نہ کھلنا بتایا گیا ہے۔

مسافروں کا کہنا تھا کہ طیارہ ملک کی جیٹی پرنہیں لگایا گیا۔ترجمان پی آئی کا کہنا ہےطیارےکواگلی پروازپربیرون ملک جاناہےاس لیےاندرون ملک کی جیٹی پرنہیں لگایا۔

ترجمان نے کہناہے کہ مسافروں کوسیڑھی کےذریعے طیارےسےاتاراگیا،اس لیے کچھ دیرہوئی،پی آئی اےمسافروں کوانتظارکی زحمت پرمعذرت خواہ ہے۔