عزیزآبادمیں پولیس مقابلے کے بعد 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

کراچی کے علاقے عزیزآبادمیں پولیس نے مقابلے کے بعد2ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے اسلحہ برآمدکرلیا

نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے علاقے عزیز آباد میں لوٹ مار کے دورن ڈاکوئوں کا پولیس سے مقابلہ ہوگیااور دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد پولیس نے2ڈاکوئوں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا

پولیس نے ان کے قبضہ سے اسلحہ اورلوٹا ہواسامان برآمد کرکے انہیں تھانے منتقل کردیا

پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔