موبائل فون پر بات کرنے کا جھگڑا۔ بھارتی باشندہ پاکستانی کے ہاتھوں قتل

دبئی میں موبائل فون پر بات کرنے کے جھگڑے پر پاکستانی شخص کے ہاتھوں بھارتی باشندہ قتل ہوگیا،دبئی کی مقامی عدالت نے نشہ میں دھت شخص کے مبینہ حملے میں اس کے ساتھ رہنے والا بھارتی شخص کی ہلاکت کے مقدمہ کی سماعت کی ۔

مقامی عدال میں فرانزک ماہر کاکہنا تھا کہ اس نے مرنے والے شخص کےجسم کودیکھااورچیک کیا ہے،قتل کی وجہ اس کے سینے پر ایک چھرے کاگہراوار ہے۔مرنےوالا شخص نے کسی بھی قسم کاکوئی نشہ نہیں کیا تھا۔

بھارتی روم میٹ کے قتل کے الزام میں گرفتار37سالہ پاکستانی ملزم نے عدالت میں اعتراف کیا ہےکہ وہ جھگڑے کے وقت نشہ میں تھا لیکن اس کا مقتول کو جان بوجھ کر قتل کرنے کاکوئی ارادہ نہیں تھا۔

قتل کایہ واقعہ گذشتہ سال یکم اکتوبر کو دبئی کے جبل علی پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیش آیا تھا،جھگڑے کے عینی شاہد فورمین نے تفتیشی حکام کو بتایا کہ ملزم آدھی رات کوجبل علی میں واقع اپنی مزدوروں والی قیام گاہ پر آیا اور اس نے کمرے کی لائٹ جلا کرموبائل پر تیزآواز میں باتیں کرنی شروع کردیں جس سے اس کے روم میٹ کی نیند خراب ہوئی اوران دونوں میں تلخ کلامی ہوئی ،میں نے ان سے کہا کہ جھگڑا مت کروکوئی مسئلہ ہوتو مجھ سے بات کرلیناپھر میں چلاگیا۔

بعد میں مقتول نے ملزم سے جھگڑے کے دوران کہا کہ تم وزٹ ویزہ پر یہاں آئے ہولہذا تم اپنا سامان پیک کرکے یہاں سے چلے جائوجس پرملزم نے وہاں سے جانے سے انکار کردیااور اپنے سامان میں سے چھرانکال لایا اور مقتول کے سینے میں ماردیاجس سے وہ موقع پرہی ہلاک ہوگیا۔