24 اور 26 جنوری کے دوران شہر میں سائبرین ہوائیں معمول سے تیز چلنے کا امکان بھی ہے۔فائل فوٹو
24 اور 26 جنوری کے دوران شہر میں سائبرین ہوائیں معمول سے تیز چلنے کا امکان بھی ہے۔فائل فوٹو

کراچی میں سائبیرین ہوائیں چلنے سے موسم سرد ہوگیا

کراچی میں سائبیرین ہوائیں چلنے کے بعد موسم سرد ہوگیا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم شدید سرد اور خشک رہے گا، کراچی میں سردی بڑھ گئی، شہر میں سرد ہوائیں چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت درجہ حرارت15 ڈگری سینٹی گریڈہے، ہوا میں نمی کا تناسب 61 فیصد ہے، شہر قائد میں ہوا 24 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سب سے کم درجہ حرارت کالام اور قلات میں منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
کوئٹہ میں منفی 8، مری میں منفی 3، پشاور میں 1، اسلام آبادمیں 2 اور لاہور میں 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
آزاد کشمیر میں ہونے والی برف باری اور بارش کے بعد مطلع صاف ہے، تاہم سردی کی شدت برقرار ہے، خوب صورت موسم کو انجوائے کرنے کے لیے یہاں آئے سیاحوں نے خوب صورت مقامات کا رخ کر لیا ہے۔
صحرائے تھر کے شہری و دیہی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔