اسرائیلی مسافر فلائی دبئی کی پروازسے پیرکی صبح تل ابیب سے دبئی پہنچے تھے۔فائل فوٹو
اسرائیلی مسافر فلائی دبئی کی پروازسے پیرکی صبح تل ابیب سے دبئی پہنچے تھے۔فائل فوٹو

امارات میں جائیدادیں رکھنے والے مزید 96 پاکستانیوں کا انکشاف

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے متحدہ عرب امارات میں مزید 96 پاکستانیوں کی جائیدادوں کا سراغ لگا لیاجس کی رپورٹ عدالت میں پیش کر دی ہے ۔
سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پاکستانیوں کے بیرون ملک بینک اکاؤنٹس اور جائیدادوں سے متعلق کیس کی سماعت کی ۔
ایف آئی اے کی رپورٹ کے مطابق 12 سو 11 پاکستانیوں کی متحدہ عرب امارات میں 2154 جائیدادیں ہیں جن میں سے 96 افراد کے بارے میں حال ہی میں انکشاف ہوا۔
رپورٹ میں کیا گیا کہ مزید 341 لوگوں کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں، جائیداد رکھنے والے 61 افراد کی شناخت نہیں ہو سکی۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ان میں سے ایک شخص مفرور اور 5 افراد انتقال کر چکے ہیں، مزید 10 افراد تعاون نہیں کر رہے۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ 167 افراد کے خلاف انکوائری بند کر دی گئی ہے، 79 افراد نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے پاس ٹیکس ریٹرن جمع کروائے ہیں جبکہ 97 افراد نے یو اے ای میں اپنی جائیداد سے لاتعلقی کا اظہار کیا۔