بورڈ نے غوروخوض کے بعد سندھ سائنو ریسورسز کے لیے ٹیرف کی منظوری دے دی
بورڈ نے غوروخوض کے بعد سندھ سائنو ریسورسز کے لیے ٹیرف کی منظوری دے دی

فواد چوہدری ٹی وی پر آکر صرف خبر بناتے ہیں-وزیراعلی سندھ

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کوئی طاقت انہیں بیرون ملک جانے سے نہیں روک سکتی، فواد چوہدری کے پاس کرنے کو کچھ نہیں، وہ ٹی وی پر آکر صرف خبرے بناتے ہیں۔

سیہون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ ای سی ایل پر نام ڈالنے سے فرق نہیں پڑتا، مجھے سرکاری دورے پر باہر جانا پڑا تو کوئی طاقت روک نہیں سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری خبریں بنانے کے لئے ٹی وی پر آتے رہتے ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت صرف انتقامی کارروائیاں کر رہی ہے، ہماری سیاست اور جمہوریت کی سطح اب یہاں آگئی ہے کہ وزیراعظم کی سندھ آمد کو سازش کہا جاتا ہے، عمران خان پاکستان کے وزیر اعظم ہیں، وہ جب چاہیں سندھ آ سکتے ہیں۔

بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ کانام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ مرکز میں عوامی مسائل کے حل کے لئے آصف زرداری اور بلاول بھٹو نے اپوزیشن سے اتحاد کرلیا ہے، مرغیاں انڈے اب پرانی چیزیں بن چکی ہیں، حکومت نے جو طریقہ کار اختیار کیا ہوا ہے اس سے عوام کی معاشی صورتحال بہتر نہیں ہوسکتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جتنی تنقید موجودہ حکومت پر4 یا 5 مہینوں میں ہوئی ہے وہ کبھی پی پی اور ن لیگ پر نہیں ہوئی۔