حکومت نے لوگوں کاجیناحرام کردیاہے۔فائل فوٹو
حکومت نے لوگوں کاجیناحرام کردیاہے۔فائل فوٹو

اپوزیشن کے اتحاد کو حکومت اپنے لئے خطرہ نہ سمجھے- سعد رفیق

ن لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے اتحاد کو حکومت اپنے لئے خطرہ نہ سمجھے، ہم حکومت کے مینڈیت کو تسلیم نہیں کرتے لیکن حکومت کو گرانا نہیں چاہتے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیا ل کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ماضی میں بھی اپوزیشن اکھٹی ہوتی رہی ہیں، استدعا کرتا ہوں کہ اپوزیشن کے اتحاد کو حکومت اپنے لئے خطرہ نہ سمجھیں، ہم آپ کے مینڈیت کو تسلیم نہیں کرتے لیکن آپ کی حکومت کو گرانا نہیں چاہتے، ہم نہیں چاہتے کہ آپ کو گرانے کے چکر میں نظام کو کچھ ہو جائے، آپ کو وقت دینا چاہتے ہیں تاکہ آپ اپنے وعدوں کا 10 فیصد ہی پورا کرلیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی بینچز میں بیٹھے لوگ اکثر وقت کے پہیے کو بھول جاتے ہیں، آج ہم یہاں ہیں کل آپ کو بھی یہیں آنا ہے، انہوں نے کہا کہ زیادہ وقت نہیں لگے گا بس کچھ مہینوں کی بات ہے، آپ اپوزیشن میں بیٹھے ہوں گے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ایوان میں ایسی باتیں کی جاتی ہیں جس کا کوئی وجود ہی نہیں، یہاں محب وطن افراد کو غدار کہا گیا۔ انہوں نے کہا کہ طعنے دینا بند کریں ملک آپ کے ہاتھ میں لرز رہا ہے، یہ طعنے دینا آپ کو کہیں لے کر نہیں جائے گے آپ ہی کی حکومت میں رہیں گے، اگر دھکم پیل کا سلسلہ ختم نہیں کر سکتے تو کم کر دیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے سے ایک اور انداز میں تمام صورتحال کو دیکھ سکتا ہوں، آپ کے دوست جو آپ کے نہیں ہمارے ساتھ آپ کی لڑائی کرانا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ میں وزیراعظم سے بہت ناراض ہوں لیکن مشورہ ٹھیک دوں گا کہ کنٹینر سے اتر جایئں۔