پیپلز پارٹی کے اجلاس کی فائل فوٹو
پیپلز پارٹی کے اجلاس کی فائل فوٹو

پیپلز پارٹی نے فوجی عدالتوں کی حمایت سے انکار کردیا

پیپلزپارٹی نے فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کی حمایت سے انکاراورجنوبی پنجاب صوبہ بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

کراچی میں پیپلزپارٹی کے اہم اجلاس کے بعد مرکزی رہنمائوں یوسف رضا گیلانی اور فرحت اللہ بابرنے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فوجی عدالتوں کی حمایت نہیں کریں گے، جنوبی پنجاب صوبہ فوری بنایا جائے۔

ان رہنمائوں کہا کہ حکومت نے خود کہا تھاکہ جنوبی پنجاب 100دن کےایجنڈے میں ہے،تشویش ہے جنوبی پنجاب کے معاملے پرپیش رفت نہیں ہوئی،ہم نے آفر کی تھی کہ جنوبی پنجاب کی قراردادموجود ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کاآزاد،بااختیاراورتمام محکموں پرمشتمل صوبہ چاہتےہیں،پیپلزپارٹی عوامی مسائل کی بات کرتی ہےنیب یاجےآئی ٹی کی تلوارلٹکادی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے3 اسپتالوں کا انتظام وفاقی حکومت کو دےدیاگیا ہے، 18 ترمیم کےتحت وفاقی حکومت کچھ ادارے واپس لے رہی ہے،وفاقی حکومت کےاداروں کوواپس لینےکی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امیدکرتےہیں کہ فیصلےایسےہوں جس سےتمام اداروں کی عزت میں اضافہ ہو،پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عدالتوں کا سامنا کیا اور باعزت بری ہوئے، انہوں نے کہا کہ اجلاس میں لاپتا افراد پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔