چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ (فائل فوٹو)
چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ (فائل فوٹو)

’چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کا کوئی سوشل میڈیا اکاؤنٹ نہیں‘

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کا کوئی سوشل میڈیا اکاؤنٹ نہیں ،سپریم کورٹ نے جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس بنانے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم دیدیا۔

ترجمان سپریم کورٹ نے چیف جسٹس پاکستان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے حوالے سے وضاحت جاری کردی۔

ترجمان سپریم کورٹ کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کا فیس بک اور ٹوئٹر پر کسی قسم کا کوئی اکاونٹ موجود نہیں، چیف جسٹس آ صف سعید خان کھوسہ کے نام سوشل میڈیا پر بنائے گئے اکاوٴنٹس جعلی ہیں۔

سپریم کورٹ نے جعلی سوشل میڈیا اکاوٴنٹس بنانے والوں کے خلاف کاروائی کی ہدایات جاری کردی اور ایف آ ئی اے اور پی ٹی اے کو قانون کے مطابق کاروائی اور سوشل میڈیا سے تمام جعلی اکاؤنٹس بند کرنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک اکائونٹ جس کا نام آصف سعید کھوسہ تھا، اس اکائونٹ سے ایک ٹوئٹ کی گئی جس میں لکھا گیا تھا کہ دو نہیں بلکہ ایک پاکستان کیلئے بہت سے ضروری کام فوری اور سستا انصاف وہ بھی امیر اور غریب کیلئے ایک جیسا۔ انشااللہ اس پر عمل کیا جائے گا اورجوڈیشل سسٹم میں موجود تمام خامیوں کو دور کریں ۔