کراچی میں کم از کم درجہ حرارت 5.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ، سردی کا سلسلہ فروری کے آخر تک برقرار رہ سکتا ہے، محکمہ موسمیات
کراچی میں کم از کم درجہ حرارت 5.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ، سردی کا سلسلہ فروری کے آخر تک برقرار رہ سکتا ہے، محکمہ موسمیات

پنجاب سمیت ملک بھر میں سردی کی شدید لہر برقرار

ملک بھر میں شدید سردی کی لہر بدستور برقرار ہے جب کہ پنجاب کے کئی علاقوں میں گزشتہ شام سےابھی تک دھند کا راج ہے ، محکمہ موسمیات نے بھی بارشوں اور بالائی علاقوں میں برف باری کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات نے آج اور کل ملک بھر کئی اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی نوید سنا دی ، محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ، قلات، سبی، مکران ڈویژن، مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، ڈی آئی خان، ڈی جی خان، راولپنڈی ڈویژن،اسلام آباد، کشمیر اورگلگت بلتستان میں آج اکثر مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور،کوہاٹ، بنوں، سرگودھا، گوجرانوالہ، ملتان، ژوب، شہید بینظر آباد، سکھر، لاڑکانہ ڈویژن میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔ اس دوران مالاکنڈ ڈویژن ،سوات، چترال، کالام، مالم جبہ، اپردیر، ہزارہ ڈویژن، مری، گلیات، گلگت بلتستان اور کشمیر میں درمیانی سے شدید برفباری ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ ترعلاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہا۔ تاہم مالاکنڈ ڈویژن، کشمیر اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور برفباری ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش کالام میں نو،مالم جبہ میں چار،گلگتمیں آٹھ ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جب کہ کالام میں دو انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز استور میں پارہ منفی دس گوپس میں منفی نو تک گر گیا۔