ہم نے پانامہ لیکس میں بھی ملوث 436 افراد کے احتساب کا مطالبہ کیا تھا۔فائل فوٹو
ہم نے پانامہ لیکس میں بھی ملوث 436 افراد کے احتساب کا مطالبہ کیا تھا۔فائل فوٹو

سراج الحق کا نئے چیف جسٹس سے ساہیوال واقعے پر نوٹس لینے کا مطالبہ

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ جب اورجہاں سی ٹی ڈی چاہے کارروائی کردے ہمیں ایسا نظام نہیں چاہیے، نئے چیف جسٹس سے مطالبہ کرتا ہوں کہ ساہیوال واقعے کا نوٹس لیں۔

لاہور میں ساہیوال واقعے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ سی ٹی ڈی کو کس نے قتل کا لائسنس دیا، بچوں کو معاوضہ نہیں والدین کی گود چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ قوم اس وقت عدالت کی طرف دیکھ رہی ہے، نئے چیف جسٹس سے مطالبہ کرتا ہوں کہ ساہیوال واقعے کا نوٹس لیں، جوبھی اس جرم میں شریک ہیں ان کوسزا دی جائے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ایسا نظام نہیں چاہیے کہ جب اور جہاں سی ٹی ڈی چاہے کارروائی کردے، واقعہ دن دہاڑے ہوا، سرعام لوگوں کو قتل کیا گیا۔

سراج الحق نے مزید کہا کہ معاورہ عدالت جتنے لوگ قتل ہوئے ان سب کا آڈٹ ہونا چائیے۔