مواخذے کی کارروائی سیاسی انتقام ہے، ٹرمپ کے وکلا
مواخذے کی کارروائی سیاسی انتقام ہے، ٹرمپ کے وکلا

ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن کے خاتمے کیلئے پیشکش اپوزیشن نے مسترد کردی

امریکا کی اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شٹ ڈاؤن کے خاتمے کے لیے پیش کردہ پیشکش کو مسترد کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا میں طویل ترین شٹ ڈاؤن جاری ہے، وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پریس بریفنگ کے دوران کہا وہ عارضی اسٹیٹس امیگرینٹس کے ویزوں میں تین سال کی توسیع کیلئے تیار ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیشکش دی کہ وہ 7 لاکھ ڈاکا امیگرینٹس کو مزید 3 سال کیلئے پرمٹ جاری کرنے پر تیار ہیں، ڈیمو کریٹس اگر یہ پیشکش قبول کر لیں تو شٹ ڈاؤن ختم ہو جائے گا۔

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے ٹرمپ کی پیشکش مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ نے ڈریمز، ٹی پی ایس امیگرنٹس کے مسائل کا مستقل حل پیش نہیں کیا۔

واضح رہے امریکا میں حکومت اور اپوزیشن میں اختلافات کے باعث وفاقی حکومت کا بجٹ منظور نہ ہونے کی وجہ سے جزوی شٹ ڈاؤن ہوگیا ہے جو تقریباً گزشتہ ایک ماہ سے جاری ہے۔