پی ٹی آئی کارکنان نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس میں وزیراعظم عمران خان کےحق میں اور (ن) لیگ کے رہنماؤں کے خلاف نعرے درج تھے
پی ٹی آئی کارکنان نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس میں وزیراعظم عمران خان کےحق میں اور (ن) لیگ کے رہنماؤں کے خلاف نعرے درج تھے

بتایا جائے وزیر اعلیٰ پنجاب سے استعفیٰ کب لیا جائےگا

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ سانحہ ساہیوال پر پاکستان کا ہر شہری دکھی اور ہر آنکھ نم ہے،نہتے شہریوں کو ان کے بچوں کے سامنے قتل کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ شکر ہے 24 گھنٹےکے بعد وزیراعظم کو اس واقعہ پر دکھ تو ہوا، یہ پیغام آیا کہ وزیراعظم نے وزیراعلیٰ کوہدایت کی ہے کہ وہ نوٹس لیں،جس وزیراعلیٰ کو نوٹس لینےکاکہاجائے وہ عوام سے دشمنی کے علاوہ کچھ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ یاد کریں اس وقت کو جب آپ ہر ایشو کو سیاسی رنگ دیتے تھے، اپنے ہر بیان کے مطابق بتائیں کہ دھرنا کب دے رہے ہیں،عوام کو بتائیں کے پارلیمنٹ کے باہر کب آرہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو بتائیں کہ پنجاب اسمبلی کو آگ کب لگا رہے ہیں،گردن سےگھسیٹ کرگلاپکڑ کروزیراعلیٰ کوعوام کےحوالے کب کررہے ہیں۔

مریم اورنگ زیب نے کہا کہ آپ نے کہا ہے کہ آپ وزیراعلیٰ پنجاب کی کارکردگی کے پیچھے کھڑے ہیں،بتائیں کہ اس کارکردگی پر آپ خود استعفیٰ کب دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ بتائیں کہ آپ پنجاب کو کب بند کررہے ہیں، لاہور کو کب آگ لگا رہے ہیں،ساہیوال کو جلانے کی تاریخ کب آرہی ہے، آپ کو پاکستان کی عوام کو تمام سوالات کے جوابات دینا پڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کی ذمے داری مت لیں، اس واقعہ کی ذمے داری لیں،بتائیں کہ واقعہ کے ذمے داروں کو کب سزا دی جائے گی،عوام کے سامنے حقائق کب آئیں گے،بتائیں عوام کو کہ نہتے شہریوں پر گولیاں کیوں چلائی گئیں،بتائیں عوام کو کہ پنجاب کے عوام کی سیکیورٹی کا ذمے دار کون ہے؟۔