محکمہ تعلیم سندھ کی ہیک شدہ ویب سائیٹ پر چھوڑا گیا پیغام

بھارت نے محکمہ تعلیم سندھ کی ویب سائیٹ ہیک کرلی

محکمہ تعلیم سندھ کی ہیک شدہ ویب سائیٹ پر چھوڑا گیا پیغام
محکمہ تعلیم سندھ کی ہیک شدہ ویب سائیٹ پر چھوڑا گیا پیغام

محکمہ تعلیم سندھ کی ویب سائٹ ہیک ہو گئی۔ ہیکرز بھارتی ہیں جنہوں نے ویب سائیٹ پر ’’انڈیا‘‘ لکھ دیا۔ رات گئے تک محکمہ ایجوکیشن سندھ کی ویب سائٹ بدستور سرچنگ میں تھی تاہم صبح 7 بجے کے بعد سے ہیک کی گئی ہے ۔

محکمہ کی ویب سائٹ سے منسلک ایجوکیشن کے دیگر پروگرامات کی بھی ویب سائٹس منسلک تھیں ۔جن میں محکمہ اسکول ایجوکیشن ۔کالج ایجوکیشن سمیت دیگر شامل ہیں ۔

ویب سائٹ پر ایجوکیشن کے بجٹ سے لیکر بیرون ممالک کے تعلیمی پروگرامات کے علاوہ سندھ بھر کے اسکولوں، کالجز کی تعداد اور انرولمنٹ سمیت اساتذہ کی تفصیلات موجود تھیں ۔

ویب سائٹ ہیک ہونے کے بعد سرچنگ کی صورت میں بلیک بیک گراؤنڈ پر واضح طور پر انڈیا لکھا ہوا دکھائی دیا  تاہم ویب سائٹ کی بحالی کا شروع کر دیا گیا ہے ۔جس کے بعد اب انڈیا کے نام ہٹ گیا ہے تاہم ویب سائٹ ابھی تک ریکور نہیں ہو سکی ہے ۔

معلوم رہے سندھ ایجوکیشن کی ویب سائٹ پر صوبے بھر میں اسکولوں ۔ کالجز کے حوالے سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن بھی اسی ویب سائٹ کے ذریعے ہی ڈاؤن لوڈ کیئے جاتے ہیں ۔ہفتے کا پہلا ورکنگ ڈے ہونے کی وجہ سے استاذہ ۔ اسکول و کالجز منتظمین کی جانب سے ویب سرچنگ پر تاحال یہی صورتحال سامنے آرہی ہے ۔