صبا فرحت کی فائل فوٹو
صبا فرحت کی فائل فوٹو

پاکستانی خاتون کو27 سال سے بھارتی شہریت کا انتظار

بھارت نے پاکستان دشمنی اور تعصب کی انتہا کردی، پاکستانی صبا فرحت کو27 سال سے بھارتی شہریت نہیں دی۔

تفصلات کے مطابق پاکستان  کے شہرلاہور کی رہنے والی صبا کی شادی27 سال قبل23سال کی عمرمیں میرٹھ کے مشہورنادرعلی بینڈ والے کے خاندان سے تعلق رکھنے والے فرحت مسعود سے ہوئی تھی،جب سے صبا بھارت میں مسعود کی بیوی بن کر رہ رہی ہے لیکن تمام کوششوں کے باوجود اسے وہاں کی شہریت نہیں ملی ۔

بھارتی میڈیا خبر آنے کے بعد انتظامیہ اور ضلع کے محکمہ شہریت نے پھرتی دکھاتے ہوئے اس کیس کی فائل کو آگے بڑھایا،اے ڈی ایم سٹی کے مطابق ایک حلف نامہ جمع کرنے کے بعد اس فائل کولکھنئو بھیجنے کی کارروائی کی جائےگی۔

صبا لانگ ٹرم ویزا کے ذریعہ اپنے ہی گھر میں نظربندی  کی طرح زندگی گزار رہی ہیں۔
شہریت حاصل نہ ہونے سے صبا کو ہر سال اپنے پاسپورٹ کی تجدید اور ویزا کے لیے کاغذی خانہ پری کرنا پڑتی ہے

صباکے لیے کئی مرتبہ یہ کاغذی کارروائی پریشانی کا سبب بن جاتی ہے، صبا کی پریشانی کا اندازا اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اپنے بیمار والد سے ملنے بھی پاکستان نہ جا سکیں اور نہ ہی ان کے انتقال کے بعد ایسا ممکن ہو سکا۔

صبا کو میرٹھ سے باہر جانے کی بھی اجازت نہیں ، شہریت سے متعلق کاغذی کارروائی کے لیے دفاتر کے چکر لگاتے لگاتے صبا تھک چکی ہے لیکن ان کا حوصلہ بلند ہے اورشہریت کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

واضع رہے کہ صبا ٖفرحت کا تعلق لاہورسے ہے،27سال قبل ان کی عمر23سال تھی،اب ان کی عمر50سال ہو چکی ہے۔