سندھ حکومت نےکوئی قابل اطمینان کام نہیں کیا،فردوس شمیم نقوی

کراچی: سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ اندورنِ سندھ میں حکومت نے کوئی قابلِ اطمینان اقدامات نہیں کیے،اسپتالوں،ا سکولوں اور وہاں کے مکینوں کی حالت بہت بری ہے، انہوں نے کہاکہ اگر آصف زرداری کے اثاثے فروخت کر کے رقم تقسیم کی جائے تو صوبے کے ہر شخص کے حصے میں 2 کروڑ روپے آئیں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی کاکہناتھاکہ ایسے تعلیمی ادارے بھی دیکھے جہاں بھینسیں بندھی ہوئی ہیں، جب 250 جانوروں کو سکول میں باندھنے کی وجہ پوچھی تو معلوم ہوا دو سال پہلے سیلاب کی وجہ سے انہیں یہاں باندھا جبکہ وہاں مقیم افراد نے کہا غریب ہیں رہائش کا کوئی ٹھکانہ نہیں اس لیے یہاں مقیم ہیں۔

فردوس شمیم نقوی کا مزید کہنا تھا کہ اگر وہ غریب ہیں تو ان کے پاس بھینسیں ہیں، ان میں سے ہر ایک کی قیمت 2 لاکھ روپے ہے،اسکول میں ملازمت کرنے والے استاد کے منہ میں گٹکا اور اسے انٹرمیڈیٹ کے اسپیلنگ کا بھی علم نہیں تھا۔