خرم شیر زمان نے کہا کہ سندھ میں کتوں کا راج ہے جس کے جواب میں مکیش کمار چاولہ نے دھمکی آمیز رویہ اپنانا
خرم شیر زمان نے کہا کہ سندھ میں کتوں کا راج ہے جس کے جواب میں مکیش کمار چاولہ نے دھمکی آمیز رویہ اپنانا

رمشا قتل کے خلاف سندھ اسمبلی میں شور شرابا

فنکشنل لیگ اور تحریک انصاف کو 13 سالہ رمشا کے قتل کے خلاف سندھ اسمبلی میں  قرارداد پیش کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

قرارداد پیش کرنے کی اجازت نہ ملنے پر اپوزیشن ارکان نے حکومت کے خلاف نعرے بازی شروع کردی اور کہا کہ رمشاوسان کے قتل کاجواب دو۔ دوسری جانب پیپلزپارٹی کے منور وسان بھی اپنی نشست سے کھڑے ہوگئے اور سخت لہجہ استعمال کیا جس پر شدید ہنگامہ آرائی ہوگئی۔

سندھ کے ضلع خیرپور میں 13 سالہ بچی رمشا وسان کے قتل کے خلاف  فنکشنل لیگ کی نصرت سحر عباسی کے بات کرنے پراسپیکر آغا سراج درانی نے ان کا مائیک بند کردیا اور بیٹھنے کی ہدایت کی۔

آغا سراج درانی کی بات نہ ماننے اور اپوزیشن کی جانب سے نعرے بازی پراسپیکر سندھ اسمبلی بھی غصے میں آگئے۔

انہوں نے نصرت سحر عباسی کو ڈانٹ پلاتے ہوئے کہا کہ آپ بیٹھ جائیں، آپ مجھے نہیں ڈرا سکتیں، مجھ پر انگلیاں مت اُٹھائیں، بعد ازاں اسپیکر سندھ اسمبلی نے اجلاس جمعرات 7 فروری تک ملتوی کردیا۔