تاجر اپنے ملازم کا شناختی کارڈ نمبر دے کر بھی ٹیکس نظام سے آسانی سے بچ نکلنے میں کامیاب ہو سکتا ہے۔فائل فوٹو
تاجر اپنے ملازم کا شناختی کارڈ نمبر دے کر بھی ٹیکس نظام سے آسانی سے بچ نکلنے میں کامیاب ہو سکتا ہے۔فائل فوٹو

شناختی کارڈ کے بغیر شادی پر پابندی لگانے کی تیاریاں

شناختی کارڈ کے بغیر شادی پر پابندی عائد کرنے کے لیے بلدیاتی سطح پر تیاریاں شروع  کر دی گئیں۔

پنجاب میں اس  حوالے سے بلدیاتی نمائندوں سے  تجاویز طلب کرلی گئی ہیں،کم عمر بچیوں کی شادی کی روک تھام کے لیے شناختی کارڈ لازمی قرار دیا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کو جیل بھی بھجوایا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے کم عمری کی شادیاں روکنے کیلیے شادی کی کم از کم عمر 18 سال کرنے کا بل منظور کر لیا ہے جبکہ اس سے قبل عمر کی حد 16 سال تھی۔