فائل فوٹو
فائل فوٹو

انسٹاگرام نے صارفین پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا

فوٹو شیئرنگ ویب سائٹ انسٹاگرام نے ایسی تصاویر اور ویڈیوز پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، جن میں نظر آنے والے افراد خود کو نقصان پہنچارہے ہوں۔

یہ پابندی اس 14 سالہ لڑکی کے والدین کی جانب سے چلائی جانے والی مہم کے باعث لگائی جارہی ہے جس نے 2017 میں خود کشی کرلی تھی۔

انسٹاگرام کے ہیڈ ایڈم موسیری نے اپنے ایک بلاگ میں کہا کہ ان کیلئے اپنی کمیونٹی کے لوگوں کی حفاظت سے زیادہ کچھ بھی ضروری نہیں ہے۔

گزشتہ ایک ماہ کے دوران ہم نے اس بات کا اندازہ لگایا کہ ہم نے خود کو نقصان پہنچانے والے یا خود کشیوں پر مبنی مواد کے حوالے سے وہ نہیں کیا جو کرنا چاہیے تھا

ہمیں انسٹاگرام کو لوگوں کییے محفوظ تر بنانے کیلیے ابھی بہت سے اقدامات اٹھانے ہیں۔