وزیراعلی سندھ نےسپریم کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کردیا

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کردیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں نظرثانی درخواست دائر کردی،نظرثانی درخواست میں وفاق،  نیب اور جے آئی ٹی کو فریق بنایا گیا ہے ۔

وزیراعلیٰ سندھ نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ جے آئی ٹی نے جعلی بینک اکاؤنٹس کی تحقیقات کرنا تھی ،جے آئی ٹی جعلی اکاؤنٹس ٹرانزیکشنز سے تعلق ثابت نہیں کر سکی ،درخواست میں کہا گیا ہے کہ جے آئی ٹی میرے خلاف جعلی اکاؤنٹس ٹزانزیکشنزمیں ملوث ہونے کا ثبوت نہ لا سکی ۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ اسمبلی نے شوگر ملز کو سبسڈی کی منظوری دی تھی،سبسڈی کی قراردادخرم شیر زمان کی جانب سے پیش کی گئی ، مراد علی شاہ کا کہناہے کہ مقدمہ کو کراچی سے اسلام آبادمنتقل کرنے کا کوئی جواز نہیں ،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ فیصلے پر نظرثانی کرے ۔