آئی جی خیبرپختونخواکوعہدے سے ہٹادیا گیا

وفاقی حکومت نے آئی جی خیبرپختونخواکوعہدے سے ہٹادیا ،ان کی جگہ نعیم خان کو خیبرپختونخوا کا نیا آئی جی تعینات کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے چیف سیکریٹری نوید کامران بلوچ اور آئی جی خیبر پختون خوا صلاح الدین محسود کو عہدے سے ہٹادیا۔

خیبرپختونخوا میں گریڈ 21 کے محمد سلیم کو نیا چیف سیکریٹری تعینات کیا گیا ہے جب کہ گریڈ 22 کے سابق چیف سیکریٹری نوید کامران بلوچ کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب وفاقی حکومت کی جانب سے آئی جی کے پی صلاح الدین محسود کو ہٹانے کے بعد پولیس سروس کے گریڈ 22 کے افسر محمد نعیم خان کو صوبے کی پولیس کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

محمد نعیم خان آئی جی آزاد کشمیر کے طور پر ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے تاہم اب ان کی جگہ پولیس سروس کے گریڈ 21 کے سابق آئی جی کے پی صلاح الدین محسود کو نیا آئی جی مقرر کیا گیا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان تبادلوں اور تقریروں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔