31مارچ تک جھاڑو پھر جائے گا۔ شیخ رشید

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ چالیس لوگوں کے کیسز شروع ہونے والے ہیں، اکتیس مارچ تک جھاڑو پھر جائے گا۔

ریلوے ہیڈکوارٹرز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا زیراعظم12فروری شام 5 بجے تھل ایکسپرس کا افتتاٖح کررہے ہیں، 30 مارچ کو پہلی وی آئی پی ٹرین لاہور سے کراچی جائے گی اور 30 مارچ کو ہی لاہور اسٹیشن کی رینویشن کا افتتاح کریں گے۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ لاہور ،کراچی اسٹیشن پر2روپےنہیں لگے ، فوری فنڈ ریلیز کر رہے ہیں، ریلوے میں 90 فیصد وقت کی پابندی ہے، سابقہ حکومت نے ریلوے کو تباہ و بربادکردیا۔

شیخ رشید نے کہا عبدالعلیم خان کو قانون کے مطابق گرفتار کیا گیا، قانون سب کے لئے برابر ہے،عمران خان کے بیان کی حمایت کرتاہوں، چالیس لوگوں کے کیسز شروع ہونے والے ہیں، شاہد خاقان عباسی کو بلایا تو وہ ملک سے باہر، کچھ اور لوگوں کو بلایا جائے تو وہ بھی ملک سے باہر ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف، آٖصف زرداری کواین ا راونہیں ملے گا ،یہ ساری بیماری ملک سے بھاگنے کی ہے ، پتھری کا علاج لال حویلی میں ہے، قطری سے پتھری کی سیاست دفن ہونے جا رہی ہے ، اکتیس مارچ تک جھاڑو پھر جائے گی ، اپنی بات پرقائم ہوں ، ایک ماہ مزید ان کو ملنا چاہیئے۔

اے پی سی چیئرمین کے حوالے سے وزیر ریلوے نے کہا شہباز شریف کسی صورت قبول نہیں، کسی کا پابند نہیں، عمران خان نے خود مجھے پی اے سی میں شامل کیا، شہبازشریف گھٹنے کے بل لیٹے ہیں شیخ رشید کو کمیٹی میں نہ لاؤ، عمران خان کو شہباز شریف کیخلاف عدم اعتماد کا مشورہ دیا ہے۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا عمران خان نے ملک کو بینک ڈفالفٹر ہونے سے بچایا ہے، ہر جگہ لوگ مجھے کہتے ہیں مہنگی بجلی گیس منظور، چور منظور نہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی کو مخاطب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسمبلیاں ایسے نہیں چلتی، شہباز شریف کا تقرر پی ٹی آئی کے شایان شان نہیں، سپریم کورٹ جانے کیلئے تیار بیٹھا ہوں، میری اللہ نے سنی ہے اور عمران خان سے اچھی ہے، دوستی پر سب کچھ قربان کر دوں گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ بلاول نے تین جملے کہے تو میں نے چھے، اب صلح ہو گئی ہے۔