اسلام آباد،سی ڈی اے نے مزید 10 رہائشی اسکیموں کوغیر قانونی قرار دے دیا

اسلام آباد : اسلام آباد میں سی ڈی اے نے مزید 10 رہائشی اسکیموں کوغیر قانونی قرار دے دیا،سی ڈی اے کی جانب سے غیرقانونی قرار پانے والی نئی 10ہاؤسنگ اسکیمیں سیکٹر ایچ 17 زون ون میں واقع ہیں۔
تفصیلات کےمطابق غیرقانونی قرار دئیے جانے والی ہاؤسنگ اسکیموں میں ضمیر ویلی،عبداللہ ٹاؤن، پرل آرچرڈ، زمان گارڈن،تبلیغی مرکز، طلحہ فارمز اور شفا انٹرنیشنل ہاؤسنگ سوسائٹی بھی شامل ہیں۔

سی ڈی اے نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ ان اسکیموں کو بجلی ، گیس اور ٹیلی فون کے کنکش ہرگز نہ دیں،جبکہ سی ڈی اے نے واضح کیا ہے کہ ان اسکیموں میں پلاٹ خریدنے والے اپنے نقصان کے خود ذمہ دار ہوں گے۔اس سے قبل وزیراعظم کے معاونِ خصوصی علی نواز اعوان نے بتایا کہ 1960 میں جو آرڈیننس آیا تھا اس کا اسر نو جائزہ نہیں لیا گیا ہے۔ اس کے بعد جو خلاف ورزیاں ہوئی، اس لئے ایکشن نہیں لیا گیا کیوں کہ ریاستی اداروں کے اپنے بھی مفادات تھے تاہم اب ماسٹر پلان میں تبدیلی کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔