فوٹو فائل

گاڑی کی ونڈ اسکرین پر اب پتنگے کیون نہیں ٹکراتے

نئی نسل شائد یہ بات نہ جانتی ہو، لیکن پرانے لوگوں کو تو ضرور یاد ہوگا کہ تقریبا 20 سال پہلے گاڑی میں سفر کرتے وقت گاڑی کی ونڈ اسکرین مرے ہوئے کیڑوں اور پتنگوں سے بھر جاتی تھی، البتہ آج کے زمانے میں یہ بہت زیادہ دیکھنے میں نہیں آتا۔

سننے میں تو یہ ایک اچھی خبر لگتی ہے، بہرحال کس کو گاڑی کی صاف ستھری ونڈ اسکرین میں سفر کرنا پسند نہیں؟ لیکن اس کے پیچھے آخر کیا وجہ ہے کہ آج کے زمانے میں ایسا کم ہی دیکھنے میں آتا ہے؟

اس کے پیچھے حقیقت یہ ہے کہ سائنسدانوں نے صنعتی اور زرعی طریقوں کے ذریعے کیڑے مکوڑوں کی تعداد میں انتہائی کمی کردی ہے، خاص طور پر مختلف کیڑے مار دوائوں کے ذریعے کیڑوں کی رہنے کی جگائیں ختم کردی ہیں۔

لیکن ہر چیز اپنے ساتھ جہاں فائدہ لے کر آتی ہے، وہیں دوسری طرف اس کے منفی اثرات بھی مرتب ہوتے ہیں۔

سائنسدانوں کی اس کاوش سےایک طرف جہاں انسانوں کی بہتری کے لئے کیڑے مکوڑوں کی تعداد میں کمی ہوئی ہے، وہیں دوسری طرف زمین پر موجود دوسرے جاندار بھی اس سے بہت متاثر ہوئے ہیں جیسے کہ پرندے، رینگنے والے جانور، جل تھلیا کی خوراک، زیرگی وغیرہ۔

کیڑے مکوڑوں کی تعداد میں کمی زمین پر رہنے والے دوسرے جانداروں کی آبادیوں میں بھی کمی کی وجہ بنتی جا رہی ہے جو کہ انسانوں کے لئے اچھی خبر نہیں۔