ایمنیسٹی انٹرنیشنل کے ملازمین اپنی نوکریوں سے ناخوش کیوں

انسانی حقوق کی تنظیم ایمنیسٹی انٹرنیشنل دنیا بھر کے لوگوں کو ان کے حقوق دلانے کےلیے آواز اٹھاتی ہے لیکن ایمنسٹی انٹرنیشنل کے اپنے بہت سے ملازمین نوکریوں سے خوش نہیں ہیں اور ان کا خیال ہے کہ انہیں ان کے جائز حقوق نہیں مل رہے۔

ایمنیسٹی انٹرنیشل لندن میں انسانی حقوق کی ایک تنظیم ہے جو 70 لاکھ ملازمین کے ساتھ 150 سے زائد ملکوں میں کام کر رہی ہے۔

کونٹیرا گروپ کی ایک رپورٹ رپورٹ میں کہا گیا کہ ’بہت سے سابق اور حالیہ کام کرنے والے اسٹاف ایمنیسٹی کے ماحول کی وضاحت اس طرح  کرتے ہیں کہ یہاں پر اسٹاف خود کو قابل قدر، محفوظ نہیں سمجھتے یا ان کے ساتھ عزت اور وقار کے ساتھ سلوک نہیں کیا جاتا‘۔

کونٹیرا گروپ کے مطابق ملازمین کے نا خوشی کی اصل وجوہات انتظامیہ کا طاقت کے غلط استعمال، امتیازی سلوک، نشانہ بنانا اور دبائو ڈالنا ہے۔

2018 میں ایمنیسٹی کے 2 ملازمین نے خودکشی کی تھی جس کے بعد کونٹیرا گروپ نے 475 ملازمین کا جائزہ لے کر رپورٹ مرتب کی۔